11 فٹ لمبے مگرمچھ کی گھریلو سوئمنگ پول میں مستیاں

Florida family finds massive alligator in their swimming pool
Florida family finds massive alligator in their swimming pool

:کیلی فورنیا

امریکا میں 11 فٹ طویل مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی ایک کاؤنٹی کے رہائشی افراد نے گھر کے سوئمنگ پول میں کسی گھر کے فرد کے بجائے ایک گیارہ فٹ طویل مگر مچھ کو تیرتے ہوئے دیکھا تو حیران اور خوف زدہ ہوگئے اور انہوں نے مدد کےلیے فوری طور پر پولیس کو فون کردیا۔ 

پولیس فوری طور پر وائلڈ لائف عملے کے ساتھ پہنچ گئی جہاں مگرمچھ کو کسی کے گھر میں گھسنے کے جرم میں ’گرفتار‘ کرلیا گیا اور وائلڈ لائف کا عملہ اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے مگرمچھ کی گھر کے سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Florida family finds massive alligator in their swimming pool

خیال رہے کہ امریکا میں پائے جانے والے مگرمچھ کی طوالت 11 تا 15 فٹ کے درمیان ہوتی ہے اور ان کا وزن تقریباً ایک ہزار پونڈ یعنی 454 کلوگرام سے زیادہ ہوتا ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here