راولپنڈی میں کار زیرتعمیر پل سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Five of family killed as car hits wall in Rawalpindi

:راولپنڈی

راولپنڈی میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر تیز رفتار کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار کار میں سوار افراد چکوال سے اسلام آباد جارہے تھے کے مندرہ چکوال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجر خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here