خلاء کا پہلا لگژری ہوٹل، ایک دن میں 16 بار سورج طلوع و غروب کا نظارہ

first luxurious hotel of space, 16 times a day sunrise and sunset
first luxurious hotel of space, 16 times a day sunrise and sunset

:کیلیفورنیا

خلاء میں پہلا لگژری ہوٹل 2021ء میں مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے دستیاب ہوگا جہاں سے ایک دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر دیکھے جاسکیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا پہلا لگژری خلائی ہوٹل ’اُو رَو را اسٹیشن‘  زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار پر موجود ہو گا۔ اس ہوٹل میں جدید سہولیات سے لیس دو سویٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ خلائی ہوٹل امریکی ٹیکنالوجی ’اوریو اسپین‘ کی معاونت سے تیار کیا جا رہا ہے جو 2021ء میں مکمل ہو جائے گا۔

کیلی فورنیا میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے خلائی تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوریون اسپین‘ کے حکام کا کہنا تھا کہ 12 دنوں پر محیط خلاء کے دورے کے دوران مسافر جس پہلے لگژری ہوٹل میں قیام کریں گے وہ زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار میں موجود ہو گا اور ہر 90 منٹ بعد مدار کا چکر لگائے گا جس کی وجہ سے ہوٹل میں مقیم افراد ہر چوبیس گھنٹے میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھ پائیں گے۔

first luxurious hotel of space

اوریون اسپین کے بانی اور سی ای او فرنک بنگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد خلاء کی دنیا تک زمین کے رہائشیوں کے لیے آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس کے لیے بہترین خدمات اور اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ’اُو رَو را اسٹیشن‘ کے قیام کے بعد خلاء میں مسافروں کی آمد و رفت کے لیے سروس کا بھی آغاز کریں گے جو اب سے پہلے کی سب سے ارزاں قیمت کی سروس ہو گی۔

first luxurious hotel of space

دو ہفتوں پر مشتمل خلائی ٹور اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات 10 ملین ڈالر کے برابر ہیں جو کہ ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں جس پر اوریون اسپین کے مالک کا کہنا تھا کہ خلاء میں جانے سے قبل 24 مہینوں پر مشتمل ٹریننگ دی جاتی تھی جسے مختصر کر کے تین مہینے پر محیط کردیا گیا ہے جس کے لیے ایک ماہر خلاء نورد کی خدمات حاصل کی جائیں گی اس لیے اخراجات یہاں تک پہنچے تاہم اب بھی یہ سب سے کم اخراجات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here