فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیدیا

Firdous Ashiq Awan has declared Indian Prime Minister Modi a current Hitler
Firdous Ashiq Awan has declared Indian Prime Minister Modi a current Hitler

:سیالکوٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتاہے، قوموں کو مشکل وقت میں قربانی دینی پڑتی ہے اور قربانی دینے کا آغاز عمران خان نے اپنی ذات سےکیا، حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے جس کا حکومت کو استحقاق تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب لیڈر چور ہو تو قوم اس کو فالو کرتے ہوئے گھر گھر میں ڈاکو اور چور پیدا کرتی ہے، آج رسیدیں اور منی ٹریل کی بات ہو تو مخالفین کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیردونوں لازم و ملزوم ہیں، 14 اگست کو پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرائے گا، دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here