پی ایس ایل کوالیفائنگ میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

final preparation in Gaddafi Stadium for PSL qualifying matches
final preparation in Gaddafi Stadium for PSL qualifying matches

:لاہور

پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے 2 کوالیفائنگ میچز کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرسیاں لگانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تمام تماشائی نشستوں پر بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

اسٹیڈیم میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز میں جدید کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مذکورہ انکلوژر کی کرسیاں جنرل انکلوژرز میں منتقل کی جاچکی ہیں۔

اس سے قبل جنرل انکلوژر کے تماشائی سیڑیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھا کرتے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچز 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جس کے لئے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کمروں کی توسیع کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل دو کوالیفائنگ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here