ہیلتھ کیئر کمیشن میں بھرتیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Filed petition in Peshawar High Court against recruitment in Healthcare Commission
Filed petition in Peshawar High Court against recruitment in Healthcare Commission

:پشاور

ہیلتھ کیئر کمیشن میں بھرتیوں کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور چیئرمین بورڈ آف گورنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ اپنا کام نہیں کر رہا، ہیلتھ کیئر کمیشن میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی ہیں، چیئرمین بورڈ آف گورنر اثر رسوخ پر بھرتیاں کر رہے ہیں. ان بھرتیوں سے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here