وفاقی وزرا، سیکریٹریز سمیت دیگر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون علاج پر پابندی عائد

Federal ministers, other officials including secretaries, ban on foreign expenses on public expenditure
Federal ministers, other officials including secretaries, ban on foreign expenses on public expenditure

:اسلام آباد

وزیراعظم نے حکومتی عہدیداران اور سیکریٹریز سمیت سینئر حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور تمام وفاقی مشیران و معاونین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پرپابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام سمیت کسی محکمے یا اتھارٹی کے سربراہ بھی سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے کی کوئی درخواست قبول نہ کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here