وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Federal Minister Riaz Pirzada threatens to kill
Federal Minister Riaz Pirzada threatens to kill

:اسلام آباد

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے آخری روز ریاض پیرزادہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں گئے اور کہا کہ الوداعی ملاقات کے لیے آیا تھا سوچا آپ سے دل کی بات کروں، شاہ جی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہورہا ہے اور مجھے فون کرکے فریال تالپور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال ہورہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ سے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا اپوزیشن لیڈر ہوں جس نے 5 سال پورے کیے جب کہ سیاسی لوگ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here