بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایف سی اہلکار شہید

FC personnel killed in clashes with terrorists in Balochistan
FC personnel killed in clashes with terrorists in Balochistan

:دشت

بلوچستان کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت سیکورٹی فورسز بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع تربت اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز ضلع تربت کی تحصیل دشت کے پہاڑی علاقے پنسن کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہنچی جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ جھڑپ کے دوران ایف سی اہلکار نائیک عرفان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here