ایف بی آر کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے 300 ارب روپے درکار

FBR requires Rs 300 billion to meet the tax target
FBR requires Rs 300 billion to meet the tax target

:اسلام آباد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس گوشواروں کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے اور اب اس کے پاس انتہائی کم وقت باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اب بھی ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 300 ارب روپے درکار ہیں اور اس کے پاس صرف 6 روز ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاہدف 1576 ارب روپے ہے، ششماہی ہدف پورا کرنے کے لیے 6 دن میں ہر روز 50 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس یکم جولائی تا20 دسمبر 1276 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here