ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

FATF asks Pakistan for more action against money laundering, financial aid to terrorists
FATF asks Pakistan for more action against money laundering, financial aid to terrorists

:اسلام آباد

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفیک گروپ نے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ کےدرمیان مذاکرات ڈیڑھ ہفتے تک اسلام آباد میں جاری رہے جو اب ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ کے وفد نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا پیسفیک گروپ کے وفد نے آج صبح پاکستانی حکام سے اختتامی ملاقات کی جس میں وفد نے ابتدائی رپورٹ پاکستانی حکام کو پیش کی۔

ذرائع نے بتایاکہ ایشیا پیسفیک گروپ پہلی رپورٹ 19 نومبر تک پاکستان کو پیش کرے گا جب کہ گروپ نے مارچ یا اپریل 2019 میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشیا پیسفیک گروپ نے جولائی 2019 میں پاکستان کے حوالے سے رپورٹ پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ منی ٹریل کی نشاندہی کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی ہے اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگولیشنز 2018 میں ترمیم بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہےکہ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں ناکامی پر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کررکھا ہے۔

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں حساس اداروں، نیب، اےاین ایف اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here