جتنی مرضی پتنگیں کاٹ لیں، پتنگوں کی اصل فیکٹری ایم کیو ایم ہی ہے: فاروق ستار

Farooq Sattar celebrates 59th birthday, says MQM-P is an 'ideological party'
Farooq Sattar celebrates 59th birthday, says MQM-P is an 'ideological party'

:لاہور

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنی 59 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کہا کہ جتنی مرضی پتنگیں کاٹ لیں، پتنگوں کی اصل فیکٹری ایم کیو ایم ہی ہے۔

فاروق ستار نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب کے پارٹی عہدیداران اور دیگر دوستوں کے ہمراہ اپنی ساگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہم الیکشن کے ذریعے لوگوں تک اپنی آواز پہنچائیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری، حلقہ بندیاں، نئی وفاداریاں تبدیل کرکے الیکشن میں دھاندلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں سے انہیں بہت پیار ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پنجاب سے بھی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

فاروق ستار نے یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں کی ہے جب گذشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان کے چند ارکان سندھ اور قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here