جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، فریال کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

Fake Accounts Case: Zardari, Faryal's petition hearing will be held today
Fake Accounts Case: Zardari, Faryal's petition hearing will be held today

:اسلام آباد

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں شامل تفتیش ہونے اور ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو شق وار جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا جب کہ نیب سے بھی انکوائری رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here