اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی، خورشید شاہ

fair elections loyalty to the country, Khursheed Shah
fair elections loyalty to the country, Khursheed Shah

:اسلام آباد

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کو نہیں لگنا چاہیے کہ انتخابات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئے اور اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے اور وہ ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے، صاف شفاف الیکشن کرنا ملک سے وفاداری ہوگی اور یہی ریاست، آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے، ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقعے ملنا چاہیئں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپنے لیےسب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے، نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کےنتائج پر تحفظات پیش کرتے۔

قائد حزب اختلاف نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام  رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here