ملازم نے واجبات نہ ملنے پر کمپنی ملازمین کو یرغمال بنالیا

Factory worker takes other employees hostage in Karachi
Factory worker takes other employees hostage in Karachi

:کراچی

شہر قائد میں واقع نجی کمپنی میں ایک ملازم نے اپنے واجبات نہ ملنے پر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے خودکش دھماکے کی دھمکی دے دی۔

کراچی سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازم سلیم شہزاد نے اسلحے کے زور پر کمپنی کے دیگر ملازمین کو یرغمال بنالیا اور ان کی رہائی کے عوض کمپنی سے اپنے واجبات مانگ لیے۔

ملازم شہزاد نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کو دھماکے سے اڑا لے گا کیوں کہ اس کے پاس بارود سے بھرا بیگ موجود ہے۔ 

فیکٹری ملازم کا شکوہ ہے کہ دوماہ پہلے میں کمپنی میں زخمی ہوا تو مالک نے علاج کرانے کے بجائے مجھے نوکری سے نکال دیا اور ساتھیوں نے میرا ساتھ دینے کے بجائے چپ سادھ لی، میں نو ماہ سے کمپنی میں ملازم ہوں، بہن کی شادی ہے لیکن دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ملزم نے 8 تا 10 افراد کو یرغمال بنایا ہے جس سے بات چیت کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم ملزم نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے بات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here