فیس بک نے ’ڈاؤن ووٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کردی

Facebook started a trial down Vote feature
Facebook started a trial down Vote feature

:کیلیفورنیا

فیس بک ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس میں صارفین تبصرے یعنی’کمنٹ‘ پر منفی ردعمل رجسٹر کراسکیں گے جسے ’ڈاؤن ووٹ‘ بٹن کا نام دیا گیا ہے تاہم یہ ’ڈس لائک‘ جیسا نہیں ہوگا۔جس کمنٹ کو آپ ناپسندیدہ قرار دے کر ڈاؤن ووٹ کریں گے، وہ فوری طور پر اپ کی نگاہوں سے اوجھل یعنی آپ کی وال سے غائب تو ہوجائے گا تاہم فیس بک اس کی وجہ جاننے کےلیے آپ سے کچھ سوال پوچھے گا۔ اس پر صارف کو بتانا پڑے گا کہ یہ کمنٹ ناپسندیدہ، گمراہ کن، غیراخلاقی یا کچھ اور ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے نئی اپ ڈیٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاؤن ووٹ بٹن ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور مکمل تجربے اور تجزیئے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک ترجمان نے مزید کہا کہ فی الحال اس آپشن کو امریکہ میں چند لوگ استعمال کررہے ہیں جن کی آزمائش کے بعد ان سے اس فیچر کے بارے میں رائے لی جائے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کمنٹ پر ملنے والے ڈاؤن ووٹ کی تعداد کو بھی صارفین سے خفیہ رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوامی صفحات کی پوسٹ پر تبصروں کی صورت میں فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔

فیس بک نے ’لائک‘ آپشن پر صارفین کی خواہشات پر ’ڈس لائک‘ کا بٹن متعارف کرانے کی کوشش کی تھی تاہم منفی نتائج کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے روک دیا گیا اور اس کے بعد پوسٹ پر ردعمل کے اظہار میں نئے ایموجیز متعارف کرائے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here