فیس بک نے ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

Facebook plans to let everyone unsend messages
Facebook plans to let everyone unsend messages

:لندن

واٹس ایپ پر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر سے یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ صارف بھیجے گئے غلط پیغام کو مٹا سکتا ہے یہی فیچر کی نقل کرتے ہوئے فیس بک بھی جلد ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرے گا جس سے صارف فیس بک میسنجر میں بھیجے گئے غلط پیغام ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے اس لیے کمپنی نے میسنجر میں ’ان سینڈ‘ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال فیچر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ہوگی۔

فیس بک صارفین ‘ان سینڈ’ فیچر کی مدد سے غلطی سے بھیجا گیا پیغام یا پھر ایسا پیغام جسے بھیج کر افسوس ہو اُسے مٹا سکتے ہیں۔

اس وقت فیس بک کمپنی صارفین کی پرائیوسی کے لیے نت نئے فیچر پر کام کر رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ صارفین کا اعتماد بحال ہوسکے۔

علاوہ ازیں فیس بُک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے سکیورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کے استعمال اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here