سابق ایم این اے سردار طفیل احمد خاں مرحوم کے صاحبزادے سردار راشد طفیل کا خصوصی انٹرویو

Exclusive interview of Sardar Rashid Tufail son of ex MNA Sardar Tufail Ahmed Khan
Exclusive interview of Sardar Rashid Tufail son of ex MNA Sardar Tufail Ahmed Khan

:لاہور

سابق ایم این اے سردار طفیل احمد خاں مرحوم جو کہ ضلع قصور تحصیل کوٹ رادھا کشن گاؤں بھمبہ کے رہاشی تھے ، جو کہ انڈیا پنجاب ہریانہ سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لے آئے۔ سردار طفیل  احمد خاں نے سیاست کا آغاز 1983 سے کیا اور 1985 کو ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنی دورِ حکومت میں انتخابی حلقہ میں میگا پروجیکٹ لگوائے۔

سردار طفیل احمد خاں نے اپنے حلقہ میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ڈگری کالج بنائےاور اسکولوں کو بہتر کیا اور نئے اسکول بھی بنائے گئے اور ہسپتال بنایا۔

سردار طفیل میں خدمتِ خلق کا بھر پور جذبہ تھا، اپنے حلقہ کے لوگوں کیلئے بہت سے کا م کیے جس کی وجہ سے آپ کا بہت احترام کیا جاتا ہے ۔ مصطفٰی آباد اور راجہ جنگ میں سوئی گیس کی سہولت بھی آپ کی مرہون منت ہے۔

نادرا آفس کا قیام بھی سردار طفیل  کی ہی وجہ سے ممکن ہوا اور گونگے بہرے بچوں کیلئے اسکول بھی انکی دورِ حکومت میں تعمیر ہوئے۔

سردار طفیل 2002 سے 2007 تک بطورایم این اے اور قائمہ کمیٹی پاکستان ریلوے کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور اس عرصہ میں ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کروایا اور تقریباََ تمام گاڑیوں کے سٹاپ ہوئے اور ریلوے اسٹیشن کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں لے کر آئے۔

اپنے علاقے کے قریب تمام دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا کر گھر گھر بستی بستی بجلی دینے کا وعدہ پورا کیا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ کوٹ رادھا کشن کو تحصیل کا درجہ بھی دلوایا۔

سردار طفیل احمد خاں میؤ ایک عوام دوست سیاست کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے کام کیا اور دل سے خدمت کرتے رہے ۔ تمام الیکشنز میں کامیابی حاصل ہوئی  اور جتنی بھی حلقہ میں ڈویلپمنٹ ہے گرڈ سٹیشن، ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن اور ٹرینز کے سٹاپ، اسکول و کالج، سڑکیں  اور ہسپتال سردار طفیل احمد خاں کی مرہون منت ہیں۔

سردار طفیل احمد خاں 24 جون 2016 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین۔

سردار راشد طفیل خاں

Sardar Amjad Tufail - Sardar Rashid Tufail

 سردار راشد طفیل خاں نے کہا کہ وہ اپنے والد سردارطفیل احمد خاں مرحوم کی طرح عوام کی خدمت کریں گے جیسے انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو بہت ساری سہولیات دیں اور مزید کہا کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے، انشاءاللہ۔

شہریوں کا مطالبہ

سردار طفیل احمد خاں کی وفات کے بعد شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اب ان کے بیٹے اپنے مرحوم والد کی سیاست کو آگے لے کر چلیں اور مرحوم سردار طفیل  کی طرح ان کے بیٹے بھی اپنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کر سکیں۔

سردار راشد طفیل جو کہ سردار طفیل احمد خاں کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں جو کے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے NA 137 کے امیدوار ہیں اور سردار طفیل احمد خاں کے بڑے صاحبزادے سردار امجد طفیل PP 182 سے پی ٹی آئی کیطرف سے امیدوار ہیں ۔

NA 137 کے لوگوں کی خواہش ہے کہ PTI لیڈرشپ جلد سے جلد سردار طفیل کے خاندان کی ٹکٹوں کا اعلان کرے اور انکو عوام کی خدمت کا موقع دے۔

اہلِ علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سردار راشد طفیل اور سردار امجد طفیل کو بھاری اکژیت سے جتوائے گےکیونکہ ہماری محبت سردار طفیل مرحوم کے خاندان سے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here