چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیا بٹ کا آغا وقار احمد کے ساتھ خصوصی انٹرویو – پارٹ 1

exclusive interview of Chairman AAP Sohail Zia Butt with Agha Waqar Ahmed
exclusive interview of Chairman AAP Sohail Zia Butt with Agha Waqar Ahmed

:لاہور

یوں تو صحافت میں زندگی میں کئی قسم کے لیڈران  سے ملنے کا شرف حاصل ہوا مگر آج جب میں “عام عوام پارٹی” کے  چیئر مین سے ملنے گیا تو مجھے یقین نہیں آ رہا تھا  کہ میں کسی پارٹی کے چیئر مین  سے ملاقات کر رہا ہوں  اس کی وجوہات  یوں تو میرے ذہن میں بکھری ہوئی تھیں  مگر چند ایک قابل ذکر ہیں جن کا اظہار آپ سے نہ کروں تو یہ ناانصافی ہو گی۔

آپ نے بھی سہیل ضیا بٹ  کے متعلق پڑھا ہو گا اور آپ کے ذہن میں بھی  ان کی شخصیت کا ایک خاکہ ہو گا جس کے تحت آپ کا بھی  خیال ہو گا کہ موصوف ایک سیاسی خاندان  کی قد آور شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ  کاروباری حیثیت سے بھی ان کا شمار دولت مند افراد  میں ہوتا ہے مگر میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے  ان کودفتر میں  عام انسان کی طرح پایا  جن سے ملاقات کرنے کے لئے  نہ تواجازت لینے کی ضرورت پڑی  اور نہ ہی میرا سامنا کسی گن مین سے ہوا  بلکہ وہ ایک عام انسان کی طرح اپنے دفتر کے دو ملازمین اور اپنے ایک دوست ندیم پہلوان کے ساتھ تشریف فرما تھے  اور ابھی ابھی سلطان راہی کی 22ویں سالانہ برسی کے موقع پر دعا میں شرکت  کے بعد دفتر پہنچے تھے۔

exclusive interview

انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور اپنے ساتھ ہی صوفے پر بٹھا لیا میں نے اس کمرے میں نہ تو کوئی اسلحہ دیکھا اور نہ ہی  کوئی پروٹو کول یا سیکیورٹی کا نظام ۔۔۔۔

ایسے ماحول میں گپ شپ کا آغاز ہوا اور3 گھنٹے کی طویل ملاقات میں سیاسی ، قومی  اور بین الاقوامی  امور پر گفتگو ہوئی  جو کہ آپ کے ساتھ  شئیر کر نے کا سلسلہ آج سے شروع کر رہا ہوں  اس وعدے کے ساتھ کہ چاہے اس سلسلے کے درمیان  حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے یا حکومت  اپنا کام جاری رکھے  اس طویل انٹر ویو میں کسی قسم کی کوئی ترمیم کئے بغیر  احسن طریقے اور ایمانداری کے ساتھ آپ تک منتقل کروں گا کیونکہ یہ میری صحافتی ذمہ داری  اور فرض ہے۔

سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here