پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی فہرستوں کا تبادلہ، دفتر خارجہ

exchange of nuclear weapons lists between Pakistan and India, the Foreign Office
exchange of nuclear weapons lists between Pakistan and India, the Foreign Office

:اسلام آباد

پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کےتحت جوہری ہتھیاروں کی فہرس کا تبادلہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق دونوں ممالک کے درمیان 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے اور اس بار یہ فہرستوں کے تبادلے کا 27 واں موقع تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں فہرستوں کا تبادلہ کیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی حکام نے جوہری تنصیبات سے متعلق فہرست فراہم کی جب کہ پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں فہرست دفتر خارجہ کے نمائندے کے حوالے کی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں سے متعلق بھی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here