ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا

Electricity shortfall reaches 5600 MW in the country
Electricity shortfall reaches 5600 MW in the country

:اسلام آباد

 وزارتِ توانائی کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی کل طلب 24 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔ 

ذرائع وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی بنانے کے مختلف ذرائع ہیں جن میں پانی سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے اور سرکاری بجلی گھر 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 7 ہزار 2 سو میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اور دیگر ذرائع سے 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث شہروں میں 4 سے 6 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here