الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں پر انتخابی عمل روک دیا

Election Commission stopped the election process on 4 constituencies
Election Commission stopped the election process on 4 constituencies

:اسلام آباد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔

ٓزرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here