الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

Election Commission issues Senate elections schedule for four provinces
Election Commission issues Senate elections schedule for four provinces

:لاہور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔

الیکیشن کمیشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

:سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ

یاد رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں۔

اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جب کہ جے یو آئی (ف) کے 5 میں سے 3 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز اور تحریک انصاف کا 7 میں سے ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا جب کہ مسلم لیگ (ق) کےتمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے طاہر مشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نزہت صادق، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ اور نثارمیمن بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here