کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا مزید 8 افراد کئی ماہ بعد گھر واپس آگئے

Eight more persons who had gone missing in Karachi return
Eight more persons who had gone missing in Karachi return

کراچی پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں سے لاپتا مزید 8 افراد کئی ماہ بعد گھر واپس آگئے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 8 افراد گھر واپس پہنچ گئے جب کہ واپس آنے والوں میں سے بیشتر افراد عدالت میں بھی پیش ہوئے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی کوشش سے لاپتا افراد کے اہلخانہ کو حوصلہ ملا جب کہ عدالت نے واپس آنے والوں کی گمشدگی کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here