ای سی سی اجلاس: رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب تک پہنچنے کا انکشاف

ECC decides to keep gas prices unchanged
ECC decides to keep gas prices unchanged

:اسلام آباد

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔

ای سی سی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ گردشی قرضہ 596 ارب تک جا پہنچایا جس میں سے رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ توانائی شعبےکامجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

وزیرخزانہ اسدعمر نے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here