ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیدی

ECC approves 40,000 metric tonnes of wheat to Afghanistan
ECC approves 40,000 metric tonnes of wheat to Afghanistan

:اسلام آباد

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو  40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔

ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here