کتے نے نومولود کی جان بچالی

Dog saved the life of a newborn
Dog saved the life of a newborn

:پورٹ الزبتھ

جنوبی افریقا میں ایک پالتو کتے نے نومولود بچے کی جان بچالی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پورٹ الزبتھ شہر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہی تھی لیکن اچانک کتا ایک برساتی نالے کے قریب رک گیا اور زور زور سے بھونکنے لگا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کتے کے بھونکے کو عمومی رویہ سمجھ کر نظر انداز کردیا تاہم کتا مسلسل بھونکنے لگا اور اس جگہ پر کھڑا ہوگیا، کتے کے روکنے کی وجہ جاننے کے لیے وہ برساتی نالے کے قریب کھڑی ہوگئی اور انہیں لگا کہ شاید اندر ایک بلی ہے جس کی آواز  سے کتاُ رک گیا ہے ۔ 

Dog saved the life of a newborn

چیرمائن نامی خاتون نے بتایا کہ کتاُ اس جگہ پر جما رہا کیونکہ اسے اندر سے ایک انسان کی بوُ آرہی تھی لیکن وہ کتے کی حرکت کو سمجھ نہ سکیں، تھوڑی دیر بعد احساس ہوا کہ اندر کچھ ایسا ہے جو کہ غیر معمولی ہے، اس لیے وہ نالے کے مزید قریب ہوئیں تو انہیں ایک بچے کے رونے کی آواز آئی جس پر وہ چونکُ گئی ،قریب سے گزرنے والے ایک راہ گیر کو انہوں نے روکا اور اس سے مدد مانگی۔

خاتون اور راہ گیر نے مل کر برساتی نالے کا ڈھکن ہٹایا تو زمین پر بغیر کپڑوں میں  ایک بچہ پڑا تھا جو مسلسل رو رہا تھا، دونوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم اور پولیس کو فون کرکے بلایا جنہوں نے 6 فٹ گہرے برساتی نالے سے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here