لائیو کوریج کے دوران خاتون رپورٹر سے بدتمیزی، مائیک دے مارا

Discrimination from female reporter during live coverage
Discrimination from female reporter during live coverage

:میکسیکو

میکسیکو میں ایک خاتون رپورٹر نے فٹ بال کے شائق کو بدتمیزی کرنے پر براہ راست کوریج کے دوران مائیک دے مارا۔

رپورٹر ماریہ فرنینڈا مورا مقامی ٹیم کی جانب سے ٹورنٹو کو شکست دینے کے بعد گوڈالاجرا اسٹیڈیم کے باہر کھڑی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

لائیو کوریج کے دوران ایک شائق خاتون رپورٹر کے ساتھ مسلسل بدتمیزی کرتا رہا جس کے نتیجے میں ماریہ نے غصے میں آکر اسے لائیک دے مارا۔

lady reporter said in her defense that she was not sorry for her reaction
خاتون رپورٹر نے اپنے دفاع میں کہا کہ انہیں اپنے ردعمل پر کوئی افسوس نہیں

ماریہ نے اپنے ردعمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا روزانہ ہزاروں خواتین کے ساتھ عوامی مقامات پر ہوتا ہے، بس یہاں فرق صرف یہ تھا کہ میں اس وقت ٹی وی پر براہ راست تھی لیکن میں نے خود کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شروعات میں مجھے ایسا لگا کہ شاید یہ عمل غلطی سے ہوا ہوگا اور میں نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم جب وہ شخص لگاتار پریشان کرتا رہا تو میں نے اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے ردعمل پر بالکل افسوس نہیں اور اب خواتین جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے خاموش نہیں رہیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here