ڈیرہ بگٹی: گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق

Dera Bugti: Six people killed in a firing and a bomb blast at home
Dera Bugti: Six people killed in a firing and a bomb blast at home

:ڈیرہ بگٹی

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی ایک شخص جان سے گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں نامعلوم مسلح شخص نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ گجر نامی شخص کے گھر پر کی گئی جس میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اس کی بیویاں ہیں جب کہ مرنے والوں میں اس کے تین بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا تو ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

لاشوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here