نااہل وزیر اعظم اورمریم کا استقبال سے انکار ڈپٹی کمشنر زیر عتاب آگی

Deputy Commissioner under assault due to refusing welcome Nawaz Sharif
Deputy Commissioner under assault due to refusing welcome Nawaz Sharif

:لاہور

باخبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ دنوں بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم کے چشتیاں آمد کے موقع پر انکا استقبال کرنے سے انکار کر کے زیر عتاب آگئے۔

حکومتی شخصیات نے ڈپٹی کمشنرکے اس رویہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اعلی بیوروکریسی کو انہیں تبدیل یا کسی معاملے میں الجھانے کا حکم دیدیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اظہر حیات کو اعلی حکام نے حکم دیا تھا کہ چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم شرکت کرینگی، آپ انکا استقبال کرینگے اس کے علاوہ ورکر کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے حکومتی مشینری کو استعمال کر کے ذیادہ سے ذیادہ ورکرز کو اکھٹا کر نے میں ارکان اسمبلی کی مدد کر نی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اظہر حیات چند روز تک خاموش رہے اور ورکرز سے دو روز قبل انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر کو جواب دیاوہ ریاست کے ملازم ہیں جبکہ نواز شریف کے پاس کوئی عہدہ نہیں وہ ذاتی حیثیت میں چشتیاں آرہے ہیں اس لئے وہ انکا استقبال اور ورکرز کنونشن کے انتظامات نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کی جانے والے شخصیت کا کس حیثیت سے استقبال کر سکتا ہوں انہوں نے اپنے باس سے دریافت کیا کہ اگر یہاں تحریک انصاف یا کوئی اور جماعت بھی جلسہ کرے تو وہ انکی قیادت کا بھی استقبال کرینگے ؟ ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر ثاقب ظفر کے سمجھانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے معذرت کر لی ، تب کمشنر نے اپنی نگرانی میں اپنے اور بہاولنگر کے اے ڈی جی سی سے تمام تر انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کروائے اور انہی افسران نے سابق وزیر اعظم اور مریم نواز کا ستقبال کیا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے اہم عہدیداروں بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اظہر حیات کوسزا کے طورپر تبدیل کرنے یا کسی کیس میں الجھانے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here