دہلی ہائیکورٹ نے 2ججوں کو معطل کردیا

Delhi-High-Court
Delhi-High-Court

نئی دہلی

دہلی ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کی ذیلی عدالت کے 2ججوں کو قانونی بے قاعدگی کے الزام میں معطل کردیا۔ دونوں جج دہلی کی دوارکا ضلع عدالت میں تعینات تھے۔ دوارکا کورٹ کے ایڈیشنل ضلع جج جتندر مشر ا پر کیس سے متعلق ملزم سے رقم لیکر بیرون ملک سفر کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسرے خصوصی جج نوین اروڑہ پر کیس رفع دفع کرنے کیلئے رقم طلب کرنے کا الزام تھا۔مذکورہ ججوں پر الزام ثابت ہوجانے پر ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here