٢١ دسمبر سال کا مختصر ترین دن

December 21, the shortest day of the year
December 21, the shortest day of the year

:لاہور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن ہے۔

٢١ دسمبر سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے کیونکہ اس دن زمین کا جھکاؤ سورج سے دور ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج دیر سے نکلتا ہے اور وقت سے پہلے غروب ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رات طویل ترین ہوتی ہے۔

برطانیہ میں سال کے مختصر دن کا آغاز صبح 8 بجے تک ہوتا ہے جب کہ اختتام شام 4 بجے کے قریب ہوجاتا ہے۔

 اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک اپنے مقامی وقت کے حساب سے اس دن کا اختتام کرتے ہیں۔

اس دن کو خاص طور پر اسٹونہینج میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال یہاں موسم سرما میں طلوع آفتاب دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ کا رخ کرتے ہیں اور اپنی دلی مرادیں بھی مانگتے ہیں۔

سال کا مختصر دن منانے کے لیے ایشیاء اور برطانیہ میں بھی مختلف طریقوں سے تیاریاں کی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here