مراکش میں مردہ دوران تکفین زندہ ہو کر بیٹھ گیا

dead comes back to life in morocco
dead comes back to life in morocco

:مراکو

 مراکش میں مردہ دوران تکفین زندہ ہو کر بیٹھ گیا، منظر دیکھ کر مردے کو نہلانے اور کفن پہنانے والے مراکشی امام کا ہارٹ فیل ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مراکش کے ایک قریے میں مردہ تکفین کے دوران اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا، یہ منظر دیکھ کر مردے کو نہلانے اور کفن پہنانے والے مراکشی امام کا ہارٹ فیل ہوگیا۔

مراکشی اخبارات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قریہ کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص بے ہوش ہوکر گر گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا، وفات نامہ جاری کر دیا گیا، رشتے داروں نے اس کی قبر بھی تیار کرا دی تھی، اسے نہلانے اور کفنانے والے امام کو ہارٹ فیل ہونے پر اس کی قبر میں دفنا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here