کیوبا: انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بڑے بیٹے نے خودکشی کرلی

Cuba: revolutionary leader Fidel Castro's elder son committed suicide
Cuba: revolutionary leader Fidel Castro's elder son committed suicide

:ہوانا

کیوبا کے سابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے سب سے بڑے بیٹے ڈیاز بالارٹ  نے خودکشی کرلی۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیاز بالارٹ کئی مہینوں سے ذہنی دباؤ کا شکار اور زیر علاج تھے، انہوں نے جمعے کی صبح خودکشی کی۔

٦٨ سالہ ڈیاز بالارٹ ایک جوہری طبیعیات دان تھے، وہ کونسل آف اسٹیٹ میں مشیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور کیوبن اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر بھی تھے۔

1949 میں پیدا ہونے والے ڈیاز بالارٹ اپنی مخصوص داڑھی اور والد سے مشابہت کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیاز بالارٹ 5 سال کے تھے، جب  ان کی والدہ انہیں اپنے ساتھ امریکا لے گئیں اور فیدل کاسترو سے طلاق لینے کا اعلان کردیا۔

فیدل کاسترو اُن دنوں مونکیڈا ملٹری بیرکس پر حملوں کے الزام میں سانتیاگو میں قید تھے، تاہم بعدازاں 1959 کے انقلاب کے بعد فیدل کاسترو، ڈیاز بالارٹ کو واپس کیوبا لانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ڈیاز بالارٹ کے والد فید کاسترو 25 نومبر 2016 کو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here