معدے کی تیزابیت ختم کرنے والی دواؤں کا مسلسل استعمال کینسر کا سبب

Continuous use of stomach acne can lead to cancer
Continuous use of stomach acne can lead to cancer

:لندن

سائنس دانوں نے معدے کے کینسر کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ کو دریافت کر لیا ہے۔

برطانیہ کی بین الااقوامی جامعہ ’یونیورسٹی کالج لندن‘ اور ہانگ گانگ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے معدے کے کینسر کی وجوہات کا تعین کرنے کےلیے 63 ہزار 397 افراد پر مطالعہ کیا گیا۔ یہ تمام افراد معدے کی تیزابیت کے مرض میں مبتلا تھے اور ایچ پائلورک انفیکشن کے علاج کے لیے اور دو مختلف اینٹی بایوٹک لے رہے تھے۔
ساڑھے سات سال تک جاری رہنے والے مطالعے سے پتہ چلا کہ تیزابیت لے علاج کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا کو تین سال مسلسل کھانے والے مریضوں میں معدے کا کینسر ہونے کی شرح دو گنا تھی اور 153 مریض ایچ پائلوری کی تھراپی کے خاتمے کے باوجود استعمال کرنے والے افراد معدے کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔
تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے ثابت ہوا کہ معدے کی تیزابیت میں مبتلا مریضوں کو ایچ پائلوری کورس مکمل ہونے کے بعد پروٹن پمپ انہیبیٹر کے استعمال کو بھی روک دینا چاہیے اور غیر ضروری طور پر ادویات کو مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہیے اسی طرح تیزابیت کو ختم کرنے والی ادویات کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یہاں یہ بات بھی مد نظر رکھنے ضروری ہے کہ معدے کی تیزابیت اور سینے کے جلن کے مرض میں استعمال ہونے والی یہ دوا جسے طبی اصطلاح میں کہا جاتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک میں بھی بغیر ڈاکٹری نسخے کے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی جاتی ہیں، ان ممالک میں ان ادویات کو ’کاؤنٹر سیل‘ کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے جو کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مروجہ اصولوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here