سردار راشد طفیل کو پی ٹی آئی کیطرف سے این اے-137 کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

congratulations to Sardar Rashid Tufail on getting PTI ticket of NA-137
congratulations to Sardar Rashid Tufail on getting PTI ticket of NA-137

:قصور

سردار راشد طفیل کو پی ٹی آئی کیطرف سے NA-137 کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ جنہوں نے  علاقے کے صحیح عوام دوست اور خاندانی سیاستدان کو ٹکٹ دے کر اس علاقے کی عوام پر احسان کیا ہے اور انشاءاللہ آپ کی قیادت کی سرپرستی میں جہاں ان خود غرض حکمرانوں سے نجات ملے گی وہیں پر آپ کی قیادت سے لوگ مستفید ہوں گے۔

ادارہ بھی سردار راشد طفیل کو پی ٹی آئی کیطرف سے NA-137 کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

سیاسی پس منظر

سابق ایم این اے سردار طفیل احمد خاں مرحوم جو کہ ضلع قصور تحصیل کوٹ رادھا کشن گاؤں بھمبہ کے رہاشی تھے ، جو کہ انڈیا پنجاب ہریانہ سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لے آئے۔ سردار طفیل  احمد خاں نے سیاست کا آغاز 1983 سے کیا اور 1985 کو ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنی دورِ حکومت میں انتخابی حلقہ میں میگا پروجیکٹ لگوائے۔

سردار طفیل احمد خاں نے اپنے حلقہ میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ڈگری کالج بنائےاور اسکولوں کو بہتر کیا اور نئے اسکول بھی بنائے گئے اور ہسپتال بنایا۔

سردار طفیل میں خدمتِ خلق کا بھر پور جذبہ تھا، اپنے حلقہ کے لوگوں کیلئے بہت سے کا م کیے جس کی وجہ سے آپ کا بہت احترام کیا جاتا ہے ۔ مصطفٰی آباد اور راجہ جنگ میں سوئی گیس کی سہولت بھی آپ کی مرہون منت ہے۔

نادرا آفس کا قیام بھی سردار طفیل  کی ہی وجہ سے ممکن ہوا اور گونگے بہرے بچوں کیلئے اسکول بھی انکی دورِ حکومت میں تعمیر ہوئے۔

سردار طفیل 2002 سے 2007 تک بطورایم این اے اور قائمہ کمیٹی پاکستان ریلوے کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور اس عرصہ میں ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کروایا اور تقریباََ تمام گاڑیوں کے سٹاپ ہوئے اور ریلوے اسٹیشن کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں لے کر آئے۔

اپنے علاقے کے قریب تمام دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا کر گھر گھر بستی بستی بجلی دینے کا وعدہ پورا کیا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ کوٹ رادھا کشن کو تحصیل کا درجہ بھی دلوایا۔

سردار طفیل احمد خاں میؤ ایک عوام دوست سیاست کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے کام کیا اور دل سے خدمت کرتے رہے ۔ تمام الیکشنز میں کامیابی حاصل ہوئی  اور جتنی بھی حلقہ میں ڈویلپمنٹ ہے گرڈ سٹیشن، ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن اور ٹرینز کے سٹاپ، اسکول و کالج، سڑکیں  اور ہسپتال سردار طفیل احمد خاں کی مرہون منت ہیں۔

سردار طفیل احمد خاں 24 جون 2016 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین۔

سردار راشد طفیل خاں

سردار راشد طفیل خاں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی ٹکٹ دینے اور ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سردار راشد طفیل خاں نے کہا کہ وہ اپنے والد سردارطفیل احمد خاں مرحوم کی طرح عوام کی خدمت کریں گے جیسے انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو بہت ساری سہولیات دیں اور مزید کہا کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے، انشاءاللہ۔

شہریوں کا مطالبہ

سردار طفیل احمد خاں کی وفات کے بعد شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اب ان کے بیٹے اپنے مرحوم والد کی سیاست کو آگے لے کر چلیں اور مرحوم سردار طفیل  کی طرح ان کے بیٹے بھی اپنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کر سکیں۔

سردار راشد طفیل جو کہ سردار طفیل احمد خاں کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں جو کے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے NA 137 کے امیدوار ہیں ۔

اہلِ علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سردار راشد طفیل کو بھاری اکژیت سے جتوائے گےکیونکہ ہماری محبت سردار طفیل مرحوم کے خاندان سے ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here