کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابر

Commonwealth Games: The fourth match of the Pakistan Hockey team is also draw
Commonwealth Games: The fourth match of the Pakistan Hockey team is also draw

:گولڈ کوسٹ

آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ملائیشیا کے خلاف چوتھا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے  امسال کامن ویلتھ گیمز میں ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی اور اپنے آخری لیگ میچ میں بھی ملائیشیا سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کیا۔

ایونٹ میں 4 میچز میں سے قومی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے جس کے باعث گرین شرٹس فائنل 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے نویں منٹ میں شفقت رسول نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن کھیل کے 39 ویں منٹ میں ملائیشیا کے رمضان رسولی نے گول کرکے قومی ٹیم کی برتری ختم کردی۔

پول بی سے دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں جب کہ بھارت اور انگلینڈ نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل پاکستان کے ویلز، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچز بھی برابر رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here