چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ سردار تنویر الیاس خان سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

Commerce of chamber's delegation meeting with chairman Punjab board of investment Sardar Tanveer Ilyas Khan
Commerce of chamber's delegation meeting with chairman Punjab board of investment Sardar Tanveer Ilyas Khan

:اسلام آباد

چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تاجر برادری کے کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ان کو درپیش تکالیف کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ہر سہولت فراہم کرے گا۔انڈسٹری کی ترقی وترویج کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو سکتی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اس کے لیے ضروری ہے ہم سب تاجر حضرات اور سرمایہ کار مل کر ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔

اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اسلام آباد احمد حسن مغل نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کو سرمایہ کاری کرنیوالوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جو لوگ سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو سرکاری دفاتر میں مسائل کا سامنا ہے۔صدر چیمبر آف کامرس احمد حسن مغل، نائب صدر، اور دیگر سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری اور انڈسٹری کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کی۔ صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ پنجاب کی طرع اسلام آباد کے سرمایہ کاروں کو ایکسپورٹ کرنے میں بہت سے مسائل ہیں۔ پنجاب گورنمنٹ اگر پنجاب کی حدود میں اسلام آباد کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کا موقع دے توبہت سے سرمایہ کار انویسٹمنٹ کرنے کو تیار ہیں۔چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہے گا۔انھوں نے کہا کہ اب دعوے نہیں بلکہ کام ہوگا فزیکلی طور پر کام کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان انڈسٹری کو ترقی دینے اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انشاء اللہ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔تاجر برادری اور سرمایہ کاروں نے سردار تنویر الیاس خان کو چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ بنانے پر حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے ایسی شخصیت کی ضرورت تھی جو سرمایہ کاروں اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہو تو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحیح چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہے۔اب آپ کو سرمایہ کاری کے میدان میں واضح طور پر تبدیلی نظر آے گی۔انشاء اللہ آنے والے دنوں میں تاجر برادری کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔نارتھ میں انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز سے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کرونگا اس سے راولپنڈی کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔

Commerce of chamber's delegation meeting with chairman Punjab board of investment Sardar Tanveer Ilyas Khan

اس موقع پر احمد حسن مغل صدر چیمبر آف کامرس اسلام آباد، رافت فرید سنیئر نائب صدر، اعجاز احمد عباسی نائب صدر ایف پی سی سی آئی، شیخ وحید نائب صدر ایف پی سی سی آئی، افتخار سیٹھی نائب صدر ایف پی سی سی آئی،فاونڈر گروپ اینڈ نائب صدر سارک زبیر احمد ملک، سابق صدر چیمبر آف کامرس خالد جاوید، سابق صدر چیمبر آف کامرس طارق صادق،سابق صدر چیمبر آف کامرس اسلام آباد ظفر بختاوری اور سابق صدر چیمبر آف کامرس خالد ملک، سابق سینئر صدر اینڈ کوارڈینیٹر اسلام آباد چیمبر آف کامرس خالد چوہدری، ایف پی سی سی آئی کوارڈینشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل ملک، ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نصیراحمد ، سنیئر ممبران اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، انڈسٹریلسٹ اور ٹریڈرز کے نمائندگان موجود تھے۔اس موقع پر کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سہیل ملک،افتخار انور سیٹھی نائب صدر، چیئرمین فاونڈرز گروپ آئی سی سی آئی اور ایگزیکٹو ممبرسارک فنانس کمیٹی زبیر احمد ملک، محمد اعجاز خان عباسی نائب صدر ایف پی سی سی آئی، خالد اقبال ملک سابق صدر آئی سی سی آئی اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here