کولن منرو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے

Colin Munro has set a T20 world record after smashing the West Indies
Colin Munro has set a T20 world record after smashing the West Indies

:بے اوول

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز بن گئے۔

کولن منرو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 53 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

منرو کی سنچری اور اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 244 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہ صرف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ 3 میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

میچ کی خاص بات کولن منرو کی برق رفتار سنچری تھی جس پر انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

کولن منرو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال 6 جنوری کو بنگلادیش کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسی سال انہوں نے بھارت کے خلاف 58 گیندوں پر 109 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دو سنچریاں بنانے والوں میں کرس گیل، روہت شرما، ایون لیوس، کرس گیل اور برینڈن میکولم شامل ہیں۔

جب کہ ایک سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مہیلا جے وردھنے، تلکرانے دلشان، رچرڈ لیوی، مارٹن گپٹل، ایرون فنچ، الیکس ہیلس، فاف ڈپلوسی، مورنی وین ویک، شین واٹسن، بابرحیات، تمیم اقبال، گلین میکسویل، ڈیوڈ ملر اور شیمان انور شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here