ملک بھر میں سردی کی شدید لہر

Cold wave continue throughout the country

:کراچی

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں ہوا 23 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے جبکہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جس کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔

ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں بھی آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ وہاں چلنے والی تیز ہواؤں نے موسم کو سرد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات اور اطراف کے علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوکنڈی میں منفی 2 ، ژوب اور پنجگور میں منفی 1، خضدار میں 1 اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آج بھی موسم شدید سرد رہے گا اور سردی کی یہ لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں بھی گزشتہ دو روز سے صبح اور شام کے وقت چلنے والی سرد ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here