کراچی میں بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا

cold increased in Karachi due to rain and snow falling
cold increased in Karachi due to rain and snow falling

:کراچی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو علی الصبح گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،  دوسری جانب کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔

جن علاقوں میں بارش ہوئی، اُن میں کھارادر، ڈیفنس، لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔

جبکہ بارش کے شروع ہوتے ہی ڈیفنس، کلفٹن، شاہ فیصل، ملیر اور لانڈھی کے علاقے میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

سائبیرین ہوائیں

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم سرد رہے گا جبکہ سائبیرین ہوائیں بھی آج دوپہر تک چلتے رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں بارش کے ساتھ ہی کچھ مقامات پر برساتی پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے منگل (19 دسمبر) سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

شمالی بلوچستان میں بارشوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع نہیں ہوسکا، تاہم بالائی اور میدانی علاقے بدستور سخت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here