وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رشتے دارکا سروسز اسپتال میں مفت علاج

CM Punjab Usman Buzdar relative free treatment in hospital
CM Punjab Usman Buzdar relative free treatment in hospital

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رشتے دارکا سروسز اسپتال میںوی وی آئی پی کمرے میں مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رشتہ دار کوآپریشن کرکےوی وی آئی پی کمرہ نمبر1 میں منتقل کیاگیا۔ان کو24ستمبر کو سروس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سرجن پرنسپل محمود ایاز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی عزیزہ کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ کی عزیزہ ہمارے ڈاکٹرشعیب بزدارکی بھی رشتے دارہیں اور اسی لئے ان کو وی وی آئی پی کمرےمیں رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاسپتال کےدورےمیں اپنی عزیزہ کی عیادت کی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کی جانب سےعلاج کے پیسے دینے کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here