سپریم کورٹ نے الیکشن سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا

CJP takes notice of government's handing out of development funds
CJP takes notice of government's handing out of development funds

:اسلام آباد

سپریم کورٹ نے الیکشن سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران الیکشن سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات سامنے آرہی ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے اراکین کوترقیاتی فنڈز جاری کررہی ہے، کیا اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل پری پول دھاندلی میں نہیں آتا؟

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کروڑوں کے فنڈز کس قانون کے تحت دیئے جاتے ہیں؟

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے فنڈز کے اجراء کی قانونی حیثیت پوچھ کرعدالت کو آگاہ کریں۔

گزشتہ سال نومبر میں چترال میں ایک عوامی ریلی میں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 94 بلین روپے مسلم لیگ نواز کے ایم این ایز کو دیئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here