برطانیہ میں فوم والے سینڈل کی فروخت میں تیزی، قیمت سوا لاکھ روپے

Christopher Kane foam sandals famous in UK
Christopher Kane foam sandals famous in UK

:لندن

 یورپ اور خصوصاً برطانیہ میں خواتین کے ایسے جوتے اور سینڈل دھڑا دھڑ فروخت ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر برتن صاف کرنے والے اسفنج کا گمان ہوتا ہے لیکن ان کی قیمت پاکستانی سوا لاکھ روپے کے برابر ہے۔

پہلے لوگوں نے اسے جھوٹ سمجھا لیکن مشہور فیشن ڈیزائنر کرسٹوفر کین کی جانب سے ان کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور بسا اوقات یہ ان کی ویب سائٹ پر دستیاب بھی نہیں کیونکہ کئی ڈیزائنوں پر ’اسٹاک ختم‘ کا لفظ لکھا ملے گا۔ اس سے قبل کرسٹوفر کین شفاف پتلونیں اور عجیب وغریب سینڈل بیچ کر بھی بہت پیسے بناچکی ہیں۔

 foam sandals

یہ ہیل والے سینڈل ہیں جن پر عمدہ چمڑا لگایا گیا ہے جبکہ سجاوٹ کے لیے پیلے اور نیلے فوم کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔ فوم کو تلے، پشت، پچھلی پٹی اور دیگر جگہوں پر لگایا گیا ہے اور بعض ڈیزائن میں آگے کی جانب ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض کی قیمت 800 برطانوی پاؤنڈ کے برابر ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کے مساوی ہے۔

 foam sandals

سب سے پہلے 2017ء کے وسط میں فوم والے سینڈل فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور اب ان کا آن لائن کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے، کئی آن لائن ویب سائٹ نے اسٹاک ختم ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

کرسٹوفر کین کی بہن ٹیمی کین کا کہنا ہے کہ 2017ء میں وہ ایسے ہی سینڈل پہن کر برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر گئی تھیں اور اس کے بعد فوم والے سینڈلز کا جنون شروع ہوگیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے مہنگے جوتوں کے ڈیزائن اور قیمت پر شدید تنقید بھی کی ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ اب ڈیزائنروں کے پاس فیشن میں جدت ختم ہوچکی ہے جب کہ کچھ نے کہا کہ جوتے پہنیں اور گھر بھی صاف کرتے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here