چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

China's Central Military Commission's Vice President meets with PAF Chief
China's Central Military Commission's Vice President meets with PAF Chief

:اسلام آباد

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے جنرل ژانگ کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی جس کے بعد جنرل ژانگ یوشیا نے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے قابلِ رشک باہمی تعاون پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں افسران نے دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیرمین جنرل ژانگ نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچپسی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی گفت گو کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here