چین کی گوادر میں 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش

China offers to build power plant of 300 MW in Gwadar
China offers to build power plant of 300 MW in Gwadar

:اسلام آباد

چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ کوئلے سے چلنے والے300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔

وزارت منصوبہ بندی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی نے گوادر کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلیے بلامعاوضہ کوئلہ سے چلنے والا 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے زمین کے الاٹمنٹ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ پرکام شروع کردے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here