چین: ایک منٹ میں آواز نقل کرنے والی ’بائیدو ایپ‘ متعارف

China Introduces sound bandwidth Baidu app
China Introduces sound bandwidth Baidu app

:چین

جہاں دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل ہے، وہیں چین میں بائیدو نامی سرچ انجن استعمال کیا جاتا ہے۔

بائیدو کمپنی نے ایک ایسی ایپ متعارف کی ہے جو 1 منٹ کے اندر کوئی بھی آواز باآسانی نقل کرکے دہرا سکے گی۔

بائیدو کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں ایڈوانس الگورتھم انٹیلی جنس کو استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے یہ کسی بھی چیز اور کردار کی آواز ایک منٹ کے اندر اندر نقل کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں خاتون کی آواز کو مرد اور مرد کی آواز کو خاتون کی آواز میں تبدیل کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی لہجے کو برطانوی اور چینی لہجے کو جاپانی لہجے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) سافٹ ویئر کو ’ڈِیپ وائس‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی صارف یہ نہیں پہچان نہیں سکے گا کہ یہ حقیقی آواز ہے یا پھر مصنوعی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here