چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کردیا

China increases its defense budget by 8 percent
China increases its defense budget by 8 percent

:بیجنگ

چین نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد چینی افواج کے لیے 175 ارب امریکی ڈالر مختص کردیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے گزشتہ برس کی نسبت اپنے دفاعی بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 1.11 ٹریلین یوآن (175 ارب امریکی ڈالر) مسلح افواج کے لیے مختص کردیے۔

چین کے سالانہ بجٹ کا اعلان بیجنگ میں جاری پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کیا گیا اس موقع پر چینی وزیراعظم لی کیچیانگ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ملکی ترقی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہے گی۔

پارلیمنٹ کی اسی اجلاس میں اس بات کا بھی امکان ہے کہ دو بار صدر بننے کی حد کو بھی ختم کردیا جائے گا جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کے غیر معینہ مدت کے لیے صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی، اس حوالے سے ووٹنگ 11 مارچ کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا میں چین کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافے کو جنگی جنون سے تعبیر کیا جارہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کا موجودہ دفاعی بجٹ اب بھارت سے تین گنا زیادہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ دفاعی بجٹ کے اعتبار سے امریکا سر فہرست ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 2019 کے لیے 686 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی ہے جو 2017 سے 80 ارب ڈالر زیادہ ہوگا۔

چین ، امریکا کے بعد دفاع پر سب سے پیسے خرچ کرنے والا ملک ہے جبکہ بھارت کا موجودہ دفاعی بجٹ صرف 46 ارب ڈالر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here