چیف جسٹس پاکستان نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

Chief Justice Pakistan expel himself Zainab murder case
Chief Justice Pakistan expel himself Zainab murder case

:لاہور

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ملزم کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے شکر گزار ہیں، اس کیس میں کسی کو شکایت ہو تو وہ درخواست دائر کرے۔

چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here