چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع، پارٹی رہنماؤں نے مخالفت کر دی

Chaudhry Nisar expected to join the PTI, party leaders have opposed
Chaudhry Nisar expected to join the PTI, party leaders have opposed

:اسلام آباد

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے اختلاف کیا تو ان کے پارٹی چھوڑنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

یہی نہیں چودھری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں البتہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی میں اس اضافے کی مخالفت کر دی ہے۔

جہانگیر ترین کے آفیشل فیس بُک پیج پر چودھری نثار علی خان کی باتوں کو مذاق قرار دیا گیا، پی ٹی آئی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کیہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور ان کے حمایتی لوگ سمجھتے ہیں کہ چودھری نثار علی خان کے پارٹی میں شامل ہونے سے ممکنہ طور پر معاملات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔، اس لیے وہ کسی صورت بھی چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حامی نہیں ہیں۔

اس حوالے سے مختلف ذرائع سے ان کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے چودھری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا جس میں انہوں نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here